19 اکتوبر 2025 - 10:23
لدھیانہ سے دہلی جا رہی غریب رتھ ٹرین میں آتشزدگی، پنجاب کے سرہند اسٹیشن پر ہوا حادثہ

-سہرسہ غریب رتھ ٹرین نمبر 12204 میں آج سنیچر کی صبح آگ لگ گئی۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق ٹرین لدھیانہ سے دہلی جا رہی تھی۔

لدھیانہ سے دہلی جا رہی غریب رتھ ٹرین میں آتشزدگی، پنجاب کے سرہند اسٹیشن پر ہوا حادثہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،سہرسہ غریب رتھ ٹرین نمبر 12204 میں آج سنیچر کی صبح آگ لگ گئی۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق ٹرین لدھیانہ سے دہلی جا رہی تھی۔ دریں اثنا سرہند ریلوے اسٹیشن کے قریب اس میں آگ لگ گئی۔ ٹرین جیسے ہی سرہند سٹیشن سے گزری، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوراً روک دی گئی اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ حکام اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ صورت حال قابو میں ہے اور تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

غریب رتھ ٹرین میں آگ لگنے کے بارے میں ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا۔ جس کوچ میں آگ لگی اسے فوری طور پر الگ کر دیا گیا اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ ڈبے کے ایک ہی حصے میں لگی تھی جس پر جلد ہی قابو پایا گیا۔

ریلوے کے سرہند جی آر پی کے ایس ایچ او رتن لال نے بتایا کہ مسافروں کو بروقت نکال لیا گیا، اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں تین کوچز کو نقصان پہنچا، آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ حفاظتی جانچ کے بعد ٹرین جلد ہی اپنی منزل کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ دریں اثنا، ناردرن ریلوے نے بھی بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha